
صنعا (جیوڈیسک) یمن کے شہر تعز میں صدر عبد ربو منصور ہادی کی حامی فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان زبردست لڑائی شروع ہو گئی ہے۔ تعز یمن کا تیسرا بڑا شہر اور جس پر حوثی باغی قابض ہیں۔
شہر کا کنٹرول حاصل کرنے کے لئے صدر منصور ہادی کی حامی فوج کوشش کر رہی ہیں۔ لڑائی میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
