
صنعا (جیوڈیسک) یمن کے وزیر اطلاعات کے مطابق حوثی جنگجوؤں نے صدارتی محل کے محافظوں سے لڑائی کے بعد محل میں داخل ہو کر کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
محل میں یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کے دفاتر قائم ہیں۔ حوثی باغیوں سے جھڑپ میں صدارتی محل کی سیکورٹی پر مامور 2 اہلکار بھی ہلاک ہو گئے۔
یمنی حکام کے مطابق صدر منصور ہادی کے گھر پر بھاری گولہ باری کی جا رہی ہے۔ تاہم صدر بالکل خیریت سے ہیں۔
