
صنعا (جیوڈیسک) یمن میں سیکورٹی فورسز اور حوثی باغیوں میں گزشتہ اڑتالیس گھنٹے سے جاری لڑائی میں 40 افراد ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
حوثی باغیوں کی جانب سے صدارتی محل کا محاصرہ بھی جاری ہے۔ باغیوں نے اہم شاہراہوں اور صدارتی محل کے باہر اپنے محافظ تعینات کر دئیے ہیں۔
تاہم صدر عبد الرب منصور ابھی تک ان کے ہاتھ نہیں آسکے۔
