Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کیا یمن میں جنگ تیل کے آخری قطرے تک جاری رہے گی؟

October 1, 2020 0 1 min read
Yemen War
Yemen War
Yemen War

یمن (اصل میڈیا ڈیسک) جنگ سے تباہ حال ملک یمن کا وہ آخری نسبتاً مستحکم علاقہ جو تیل اور گیس کے ذخائر سےمالا مال، اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل اور علاقائی طاقت سعودی عرب کی سرحد کےقریب واقع ہے، اب حوثی باغیوں اور سعودی عسکری اتحاد دونوں کا ہدف ہے۔

یمن میں حوثی باغیوں کا تنازعہ 2004ء میں مسلح جھگڑے کی شکل اختیار کر گیا تھا۔ ستمبر 2014ء میں دارالحکومت صنعاء پر حوثی باغیوں کے قبضے کے بعد اس تنازعے کی اصل شکل سامنے آنے شروع ہوئی، جس کا تعلق خطے کی بڑی طاقتوں سے ہے۔ یمن کے کچھ علاقے 2011ء ہی سے ایران نواز حوثی باغیوں کے ہاتھوں میں ہیں۔ 2015ء میں سعودی بادشاہت کی طرف سے تیل سے مالا مال اس ملک میں سیاسی اور عسکری مداخلت نے یمن کی خانہ جنگی کو ایک وسیع تر اور انتہائی خطرناک جنگ میں تبدیل کر دیا۔ اس کی نوعیت اب بین الاقوامی تنازعے کی سی ہو چکی ہے کیونکہ سعودی عرب نے یمن میں بر سر پیکار اپنے فوجیوں کو کمر بستہ کرنے کے لیے اتحادی قوتوں کا سہارا لیا۔ یمن میں سعودی قیادت والے فوجی اتحاد میں 2017 ء تک مصر، بحرین اور قطر کے فوجی شامل تھے اور 2019ء تک کویت، متحدہ عرب امارات، اردن اور مراکش نے بھی اپنی شمولیت جاری رکھی۔ مئی 2015ء میں سینیگال بھی اس میں شامل ہو گیا۔ ان تمام ممالک پر مشتمل سعودی قیادت والے عسکری اتحاد کو امریکا، فرانس اور برطانیہ کی مکمل ‘لاجسٹک سپورٹ‘ حاصل ہے۔

جنگ کا رُخ شہر ماریب کی طرف کیوں؟

یمن کی جنگ میں کتنے انسان لقمہ اجل بنے اور کتنے نارمل زندگی سے ہمیشہ کے لیے محروم ہو چکے ہیں، کتنے بچے بھوک کا شکار ہیں اور کتنے یتیم ہو کر اپنے تاریک مستقبل کے ساتھ سمجھوتے پر مجبور ہوئے ہیں، ان سب کا حساب کتاب بین الاقوامی ایجنسیوں کی طرف سے آئے دن سامنے آنے والے اعداد و شمار سے کسی حد تک تو ہو سکتا ہے مگر مکمل تصویر کبھی بھی سامنے نہیں آ سکتی۔ اس بارے میں اب کوئی بات بھی نہیں کرنا چاہتا۔ صنعاء کی تباہی کے بعد وہاں کے مقامی لوگوں نے نسبتاً کم تباہی والے شہر ماریب کا رخ کرنا شروع کیا تھا کیونکہ سن 2020 کے اوائل تک ماریب بدترین تباہیوں سے بچا ہوا تھا۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ تیل اور گیس کے بھرپور ذخائر سے مالا مال، اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل یہ شہر علاقائی طاقت سعودی عرب کے ساتھ سرحد کے قریب واقع ہے۔ یہ شہر یمن کی جنگ کے ابتدائی پانچ سالوں کے دوران ملکی باشندوں کے لیے ایک طرح سے پناہ گاہ بنا ہوا تھا تاہم پھر ماریب کا استحکام بھی جاتا رہا۔ اب حوثی باغیوں اور سعودی اتحاد کے مابین ماریب کو اپنی گرفت میں لینے اور اس پر کنٹرول حاصل کرنے کی جو جنگ شروع ہو چکی ہے، اس کی لپیٹ میں اب یہاں کے مقامی رہائشی اور یمن کے دیگر علاقوں سے ماریب آ کر پناہ لینے والے افراد بھی ہیں۔ رواں سال مئی سے لے کر جولائی تک سعودی اتحاد کی طرف سے صنعاء پر کیے گئے حملوں اور حوثی باغیوں کی طرف سے ماریب کو حملوں کا نشانہ بنانے کے نتیجے میں درجنوں جانیں ضائع ہوئیں۔

صنعاء اور دیگر علاقوں سے فرار ہو کر ماریب آنے والوں میں زیادہ تر پڑھے لکھے طبقے سے تعلق رکھنے والے یا تجارت پیشہ لوگ تھے۔ ان میں زیادہ تر ڈاکٹرز اور بزنس مین تھے جن کے ماریب آ کر آباد ہونے کے سبب وہاں پراپرٹی کی قیمتیں ایک دم آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ بزنس پھلنے پھولنے لگا کیونکہ ماریب میں ریستوراں کھل گئے تھے اور مختلف تعمیراتی منصوبوں پر کام بھی شروع ہو گیا تھا۔ لیکن حوثی باغیوں اور سعودی اتحادی فورسز کی طرف سے اس علاقے میں شروع کردہ جھڑپوں سے ماریب پھر سے غیر مستحکم ہونا شروع ہو گیا۔

صوبے حضرموت میں بارودی سرنگوں کا جال بچھا ہے۔

‘صنعاء سینٹر آف اسٹریٹیجک اسٹیڈیز‘ سے تعلق رکھنے والے ایک ماہر ماجد المدحاجی کہتے ہیں، ”یہ تنازعہ جھڑپوں کی تعداد کے اعتبار سے یمن کی جنگ میں لڑائیوں کی بلند ترین شرح ہے۔‘‘ ان کا کہنا ہے، ”اب جو کچھ ہو رہا ہے، یہ اشتعال اور انتشار کی جنگ ہے۔‘‘ اس جنگ زدہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح، جہاں دسیوں ہزار افراد ہلاک اور تقریباً 3.33 ملین بے گھر ہوئے ہیں، یہ عام شہری ہیں جو سب سے زیادہ قیمت ادا کرتے آئے ہیں۔ اگر ماریب پر کسی کا قبضہ ہو جاتا ہے تو یہ ایک ایسے وقت پر ہو گا، جب اقوام متحدہ یمن میں اپنے پروگراموں کو ختم کرنے پر مجبور ہو گا کیونکہ کورونا وائرس کے سبب ڈونر ممالک کو جو نقصان پہنچا ہے، وہ وجہ بن چکی ہے ان کی طرف سے یو این کو دی جانے والی مالی امداد میں سست روی کی۔

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے ‘ہیومینیٹیرین کوآرڈینیٹر‘ لیز گرانڈ نے کہا، ”اگر بدترین واقعات رونما ہوئے اور شہری فرار ہونے پر مجبور ہو جاتے ہیں، تو ہم ان کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے لیکن یہ ایک جدوجہد ہو گی۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ”ہمارے پاس زمین عملاﹰ اتنی گنجائش نہیں ہے اور کافی امدادی رقوم بھی نہیں ہیں۔‘‘

ماریب میں داخلی طور پر بے گھر ہونے والوں کی تعداد واضح نہیں ہے۔ میزبان برادریوں اور رشتہ داروں کے ساتھ رہنے والے لوگوں کی گنتی کرنا مشکل ہے، اور کچھ افراد تو صحرائی علاقوں کی طرف بھی فرار ہو گئے ہیں۔ ماریب میں اس وقت 140 کیمپ چل رہے ہیں۔ کچھ ذرائع نے بے گھر ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ بتائی ہے۔ تازہ ترین پریشان کن صورتحال سے پہلے اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق وہاں تقریبا ساڑھے سات لاکھ افراد بے گھر ہوئے تھے۔

بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت کی ترجمان اولیویا ہیڈن نے اے ایف پی کو بتایا، ”پچھلے مہینے تقریباً 80 فیصد نئے آنے والوں کو پہلے ہی سے بے گھر ہونے والے افراد کے انتہائی پُرہجوم کیمپوں میں آباد ہونا پڑا۔ یہ انتہائی تشویش ناک بات ہے کیونکہ حفظان صحت کے ضوابط پر عمل اور سماجی اور جسمانی فاصلے رکھنا ہی دراصل کووڈ انیس کی وبا سے لڑائی میں کلیدی اہمیت کی بات ہے۔‘‘

سعودی پشت پناہی والی یمنی حکومت کے اہلکار بارودی سرنگں کا سراغ لگانے کی کوشش میں۔

ایک یمنی شہری ہادی کے بیٹے نے شادی کرلی ہے اور جلد ہی اس کے ہاں بچے کی پیدائش ہونے والی ہے۔ اس جوڑے کو ماریب کے اس کیمپ میں ہی اپنے نو زائیدہ بچے کے ساتھ رہنا ہو گا۔ ہادی کے مطابق، ”میں خدا پر کامل بھروسہ رکھتے اور اس صورتحال سے سمجھوتہ کرتے ہوئے تیزی سے اس مشکل وقت کو کاٹنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ لیکن میری بیوی اور بچے کا حوصلہ کم ہے۔ وہ زندگی سے تھک چکے ہیں۔ اگر ہمیں پھر فرار ہونا پڑا، تو یہ واقعی ایک بڑی تباہی ہو گی۔ ہم کہاں جائیں گے؟‘‘

Share this:
Tags:
dregs Oil saudi arabia war yemen آخری قطرے تیل جنگ سعودی عرب یمن
Recep Tayyip Erdogan
Previous Post مقبوضہ آذری علاقوں سے ارمینی فوج کا انخلا خطے میں امن لائے گا: ایردوان
Next Post ولی عہد نواف الاحمد الصباح نے کویت کے نئے امیر کا حلف اُٹھا لیا
Sheikh Nawaf

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close