کراچی: ابراہم پلے گرائونڈ لانڈھی نمبر6پر کھیلے گئے ایک نمائشی اور فرینڈلی میچ میں کورنگی کی معروف فٹ بال ٹیم ینگ اتحاد فٹ بال کلب نے مد مقابل اسلامیہ اسپورٹس فٹ بال کلب کو 2-0سے شکست دے دی فاتح ٹیم کی جانب سے ریاض اور اسلام نے خوبصورت گول اسکور کئے کھیل کے ابتداء سے آخر تک ینگ اتحاد کے کھلاڑی چھائے رہے۔
نہایت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور کسی بھی لمحے اسلامیہ اسپورٹس کو اپنے اُوپر حاوی نہیں ہونے دیا اس میچ کو ریفری منور نے سپروائز کیا۔
