
کراچی (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے گئے ، وارنٹ گرفتاری وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے جاری کئے۔
ٹریڈ ڈیولپمنٹ اٹھارٹی کے 7 مقدمات میں ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کو مفرور ظاہرکیا جس کے بعد عدالت نے دونوں ملزمان کے وارنٹ جاری کردیئے۔
