پھالیہ: موضع قادر آباد کے 25 سالہ نوجوان نعمان عرف نومی ولد محمد شریف نے گھریلو تنازعات سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کر لی۔
نوجوان کو تشویش ناک حالت میں عزیز بھٹی شہیدہسپتال گجرات لے جایا گیا۔ تاہم وہ زندگی کی بازی ہار گیا ۔جس کو اسکے آبائی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
