کراچی : جامعہ ملیہ ڈگری کالج کراچی کے زیر اہتمام ہفتہ طلباء کے اختتام پر کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ پروفیسر افتخار الدین دانش الیون اور پروفیسر MSKلودھی الیون کے مابین کھیلا گیا جو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد پروفیسر افتخار الدین دانش الیون نے 4رنز سے جیت کر ڈاکٹر محمد حسین ٹرافی اپنے نام کر لی۔
فائنل سے قبل ایک نمائشی میچ اساتذہ الیون اور اسٹاف الیون کے درمیان کھیلا گیا جس میں اسٹاف الیون نے 4وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی اساتذہ الیون کی جانب سے قمر یار خان نے 4 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 37رنز اسکور کرکے ٹاپ اسکورر رہے فائنل میچ کے اختتام پر جامعہ ملیہ ملیر ڈگری کالج کے زیر اہتمام ہفتہ طلباء کے حوالے سے منعقدہ کھیلوں اور مختلف ہم نصابی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء اور اساتذہ میں انعامات و اسناد کی تقسیم کے لئے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی معروف سماجی رہنماء و ہانی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئر مین مظہر ہانی نے کامیاب طلباء میں انعامات و اسناد تقسیم کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مظہر ہانی نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ موجود ہے تعلیم کے ساتھ ہمارے نوجوان کھیل میں بھی ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔
انہوں نے جامعہ ملیہ ڈگری کالج کی انتظامیہ کو تعلیم کے فروغ کے ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کو ایک احسن قدم قرار دیتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا تقریب سے پرنسپل جامعہ ملیہ ڈگری کالج ذاہد احمد صدیقی،آرگنائزنگ سیکریٹری قمریار خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل جامعہ ملیہ ڈگری کالج ذاہد احمد صدیقی نے ہفتہ طلباء کے شاندار انعقاد پر اساتذہ اکرام، طلباء خصوصاً والدین کے کردار کو سراہتے ہوئے اعلام کیا کہ جامعہ ملیہ کالج کے زیر اہتمام آئندہ سال سے انٹر کالیجٹ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرگنائزنگ سیکریٹری قمر یار خان نے ہفتہ کھیل کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے مقابلوں کے انعقاد کے حوالے سے تعاون پر پرنسپل ذاہد احمد صدیقی کو خراج تحسین پیش کیا۔
