
مصطفی آباد/للیانی : ہم یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہد کا شاندار استقبال کریں گے، مسلم لیگ ن کی قیادت میں پاکستان چند سالوں میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو گا، مسلم لیگ ن ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور اب دن رات محنت کر کے پاکستان کو معاشی قوت بنائے گی، ان خیالات کا اظہار چوہدری کاشف نیاز نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہد الہ آباد میں یوم تکبیر کا کیک کاٹنے کیلئے کل آئیں گے جن کا مصطفی آباد للیانی ٹول پلازہ پر شاندار استقبال کیا جائے گا اور ایک جلوس کی شکل میں الہ آباد لیکر جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو دھاندلی فوبیا ہو چکا ہے، جس سے خیبر پختوان خواہ کی حکومت نہیں سنبھالی جاتی وہ پورے ملک کی حکومت کیا سنبھالیں گے، مسلم لیگ ن جلسوں کی پروا کئے بغیرترقی کا سفر جارے رکھے گی۔
