
کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ سے ظفر بلوچ کے قتل کی مکمل رپورٹ 24 گھنٹوں میں طلب کرلی۔ ترجمان وزیر اعلی ہاس کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے لیاری میں ظفر بلوچ کے قتل کی مذمت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے آئی جی سندھ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ظفر بلوچ قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے، دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ لیاری میں ظفر بلوچ کے قتل کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، اور قاتل جتنے بھی چالاک ہوں قانون کے شکنجے سے نہیں بچیں گے، انہوں نے کہا ظفر بلوچ ایک سمجھدار اور اچھے انسان تھے۔
