
اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اقبال ظفر جھگڑا کو گورنر خیبر پختونخوا تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے صدر مملکت کو سفارش بھیج دی ہے۔
چند روز قبل ذاتی وجوہ کی بناء پر سردار مہتاب عباسی کے مستعفی ہو جانے کے باعث یہ عہدہ خالی تھا۔
