
ذی الحج کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلا س کل ہو گا۔
کراچی میں ہونے والے اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔ زونل اور ڈسٹرکٹ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے شہادتیں جمع کر کے حتمی فیصلہ کا اعلان کرے گی۔
