
زمبابوے نے پانچویں ون ڈے میں بھارت کو ایک سو چونسٹھ رنز کا ہدف دے دیا۔ بلوایو میں جاری میچ میں بھار ت نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،زمبابوے کی بیٹنگ لائین آغاز سے ہی مشکلات کا شکار ہو گئی اور پینتالیس کے سکور پر چار کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔
زمبابوے کی جانب سے سین ویلیمز اکاون رنز جبکہ ہیملٹن بتیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔بھارت کی جانب سے امیت مشرا نے چھ وکٹیں حاصل کیں،پانچ میچوں کی سیریز میں بھارت پہلے ہی 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر چکا ہے۔
