
آسٹریلیا : (جیو ڈیسک) سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی اور ہزاروں افراد کو بے گھر ہونے پر مجبور کر دیا۔مشرقی آسٹریلیا کی تین ریاستیں سیلاب اور شدید بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔ ان علاقوں میں وسیع زرعی رقبہ اوردیہات زیر آب آ گئے بجلی اورپانی کا نظام درہم برہم ہو گیا اور دس ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے۔
متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کا کام جاری ہے لیکن بارشوں اور پانی کے ریلوں کی وجہ سے امدادی کارکنوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔حکومت نے متاثرین کیلئے امدادی مراکز قائم کر دئیے ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
