
امریکہ : (جیو ڈیسک)امریکی شہریوں کی اکثریت نے افغانستان میں قرآن پاک کی بیحرمتی کے واقعے پر صدر اوباما کی جانب سے مانگی گئی معافی کو درست قرار دیاہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے سروے کے مطابق چھپن فیصد امریکیوں نے افغانستان میں قرآن پاک کی بیحرمتی پر صدر اوباما کی معافی کو درست قرار دیاجبکہ تئیس فیصد افراد نے معافی کی مخالفت کی۔
سروے میں شامل سڑسٹھ فیصد افراد نے افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کو فوری طور پر واپس بلانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
