
پاکستان کرکٹ (جیوڈیسک) پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ جس میں کامران اکمل اور شعیب ملک کی واپسی ہوئی ہے۔ لیکن یونس خان ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔ قومی ٹیم میں کپتان مصباح الحق، محمد حفیظ، شاہد آفریدی، ناصر جمشید، عمر اکمل، عمران فرحت، سعید اجمل، سہیل تنویر، عبدالرحمان، اسد شفیق، اعزاز چیمہ، اظہر علی، جنید خان، شعیب ملک، کامران اکمل اور انور علی شامل ہیں۔
یو نس خان، محمد سمیع، سرفراز احمد اور عمر گل ٹیم میں جگہ بنانے میں نا کام رہے۔ شعیب ملک اور کامران اکمل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔سکواڈ میں شامل انور علی پہلی با ر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی ۔ سیریز کا پہلا ون ڈے اٹھائیس اگست کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔
