
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیرمین آفاق احمد کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ مہاجر قومی موومنٹ کے چیرمین آفاق احمد پر جمیل بلوچ کو اغوا کرنے کا الزام تھا۔ جس کی ضمانت منظور کرلی گئی تھی۔ پانچ لاکھ روپے کی ضمانت کے بعد ہفتے کو ان کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے گئے تھے۔ تاہم جیل حکام کے مطابق آفاق احمد کی رہائی کے حوالے سے عدالتی احکامات ان کو موصول نہیں ہوئے۔
