
اسرائیلی فوج کی غزہ میں جارحیت کے دوران ایک فلسطینی شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج اچانک غزہ پٹی میں گھس آئی اور ایک کمپانڈ پر فائرنگ شروع کر دی۔ جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان موقع پرہی شہید جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے فلسطینی کی حالت نازک ہے۔
