
لبنان(جیوڈیسک)لبنان میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے غزہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک کو اسرائیلی حملے بند کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ یہ بات حسن نصراللہ نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے عرب ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکا اسرائیل اور مغربی ممالک پر دباو بڑھا کر غزہ کے معصوم شہریوں کا قتل عام بند کروائیں۔ حسن نصراللہ نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کیلئے عرب ممالک کو آگے بڑھنا ہوگا۔
انہوں نے مقبوضہ سر زمین کی آزادی تک صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے پربھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کے ہاتھ معصوم فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں جس پر اقوام متحدہ کی جانب سے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔
