
ٹیکساس(جیوڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹرین اور ٹرالر کے تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ ریل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ریاست ٹیکساس کے ایک گاوں میں اس وقت پیش آیا جب ایک ٹریکٹر ٹرالر نے ریل گاڑی کو ایک طرف سے ٹکر ماری۔ اس تصادم سے شدید آگ بھڑک اٹھی۔
حکام کے مطابق ٹرین پر 204 مسافر اور عملے کے 14 افراد سوار تھے۔ امریکی تحقیقاتی عہدیداروں کے مطابق حادثے کے محرکات اور اسباب جاننے کی کوشش کررہے ہیں جس میں ٹریکٹر ڈرائیور کا سابقہ ریکارڈ بھی حاصل کیا جائے گا اور یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ ریلوے کراسنگ پر انتباہی روشنیاں صحیح کام کررہی تھیں یا نہیں۔
