
اسرائیل (جیوڈیسک) اسرائیل نے شام کے ایک قیدی کو 27سال کے بعد رہا کردیا ہے، قیدی پر اسرائیل کے خلاف کارروائیاں کرنے کا الزام تھا۔پینتالیس سالہ صدقی المقیت کو 1985 میں گولان کی پہاڑیوں سے گرفتار کیا گیا۔ اسرائیل کی فوجی عدالت نے اسے ستائیس سال قید کی سزا سنائی تھی۔
اس نے اپنی سزا اسرائیل کی مختلف جیلوں میں پوری کی۔ مصری میڈیا کا کہنا ہے صدقی کو گولان میں اسرائیل کے خلاف مزاحمتی تحریک کے دوران گرفتار کیا گیا۔
