
میکسیکو (جیوڈیسک) میکسیکو میں خطرناک قیدیوں کی بحالی کے لئے سپورٹس پروگرام شروع کردیا گیا۔ میکسیکو جیل حکام کے مطابق اس سپورٹس پروگرام کے انعقاد سے تمام قیدی اپنی رہائی کے بعد کی زندگی میں ایک اچھے شہری کی طرح رہیں گے اور دوبارہ جرائم کی دنیا میں جانے سے اجتناب کریں گے۔جیل میں شروع کی گئی کھیلوں میں باکسنگ، فٹبال اور والی بال شامل ہیں۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ خطرناک مجرم اب کھیلوں سے آمدنی کما سکیں گے اور اسطرح انکا ایک دوسرے افراد سے رابطہ اور تعلقات بڑھیں گے۔ اب جیل میں قیدی صرف ایک دوسرے کے جیل کے ساتھی نہیں بلکہ کھیلوں میں بھی ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے جس سے ان میں مقابلے کا رجحان پیدا ہو گا۔ قیدی ان کھیلوں کو لے کر کافی پرجوش ہیں اور جیل حکام کے اس اقدام کو سراہ رہے ہیں۔
