گجرات:چوہدری وقار احمد گھرال صدر سیکرٹری یونین کونسل ضلع گجرات نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر اور پٹواریوں کے مسائل کو ایک ٹیبل ٹاک کے ذریعے حل کرنا چاہیے ، آفسران ہمارے لیے قابل احترام ہیں انہیں پٹواریوں کے ساتھ مذاکرات کر کے معاملات کو حل کرنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ ہم پٹواریوں کے ساتھ مکمل حمایت ور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ، ڈی سی او گجرات پٹواریوں اور اے سی گجرات کے درمیان جو تنازعات ہیں انہیں مذاکرات کے ساتھ حل کرائیں بلکہ پولیس فورس کے ذریعے نہیں ، انہوں نے کہا کہ پٹواریوں پر قائم مقدمات بھی ختم کئے جائیں تا کہ کئی دنوں سے جاری کشمکش ختم ہو سکے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
