لالہ موسیٰ :(جیوڈیسک) شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا ، اسلام آباد سے گوجرانوالہ جانے والی بارات کو لالہ موسیٰ کے قریب حادثہ ، دولہا موقع پر جاں بحق والدہ اور بھائی شدید زخمی ، نیول کالونی اسلام آباد کے کاشف کی بارات گوجر انوالہ جا رہی تھی کہ نواحی محلہ صادق آباد کے قریب ایک ریڑھا اچانک سڑک پر آ جانے سے شدید ٹکر کے نتیجہ میں دولہا کاشف موقع پر جاں بحق جبکہ اسکی والدہ صفیہ اور بھائی نعمان شدید زخمی ہو گئے جبکہ کارڈرائیور محمد ارشد کو بھی زخمی حالت میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، متوفی دولہا کاشف کے ورثاء نے موقع سے بھاگ جانے والے ریڑھا ڈرائیور کو بھی فی سبیل اللہ معاف کر دیا ہے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
