کھاریاں (جی پی آئی) اصغر ویلفیئر سٹور لمے شریف دیہاتی اور دور دراز علاقہ میں عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ، جہاں پر یوٹیلٹی سٹور کی قیمتوں کے عین مطابق عوام کو اشیائے خورد و نوش فراہم کی جا رہی ہیں ، یہ سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو ملک اصغر مہر لمے شریف نے کیا انہوں نے کہا کہ یکم رمضان المبارک سے عوام کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے ، جس کے مطابق عوام کو خصوصی رعایت پر معیاری کھجوریں ، بیسن ، آلو ، پیاز، دال چنا ، گھی ، چینی ، آٹا وغیرہ بلا تفریق فراہم کی جا رہی ہیں ، یہ سلسلہ بھی 30رمضان المبارک تک جاری رہے گا ، رمضان کے بعد بھی عوام کو ریلیف دیں گے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
