
افغانستان(جیوڈیسک)افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں نیٹو ائر بیس کے قریب خود کش حملے میں دو شہری جاں بحق جبکہ چار غیر ملکی فوجیوں سمیت انیس افراد زخمی ہو گئے۔
قندھار پولیس کے سربراہ جنرل عبدالرزاق کا کہنا ہے خود کش کار سوار نے اسوقت حملہ کیا جب افغانستان میں تعینات ایساف فورسز کی ایک گاڑی ائر بیس میں داخل ہو رہی تھی۔
حملے کے نتیجے میں دو شہری جاں بحق ہو گئے جبکہ چار ایساف فوجی اور پندرہ شہری زخمی ہوئے۔ نیٹو کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کی ہے لیکن تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
