
امریکہ(جیوڈیسک)امریکی سفیر سوزن رائس امریکی وزیر خارجہ کی دوڑ سے دستبردار ہو گئیں۔اقوام متحدہ میں تعنیات امریکی سفیر سوزن رائس کا کہنا ہے کہ بن غازی حملے پر ان کے تاثرات پر ہونے والی تنقید کی وجہ سے وہ امریکی وزیر خارجہ کی دوڑ سے دستبردار ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انھیں یقین ہے کہ وہ وزیر بن کر اپنے ملک کی خدمت کر سکتی تھیں تاہم نامزدگی کا عمل بہت مشکل اور مہنگا ہے۔
سوزن رائس نیصدر اوباما کو خط لکھ کردستبرداری سے آگاہ کیا۔ صدراوباما نے ان کا موقف مانتے ہئے کہا کہ سوزن رائس اقوام متحدہ میں امریکی سفیرکے عہدے پربرقراررہیں گی۔
