
افغانستان میں نیٹو ہیلی کاپٹر کو فائرنگ کا نشانہ بننے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ واقعہ افغان صوبے ہلمند میں اس وقت پیش آیا جب نیٹو کے ایک ہیلی کاپٹرپر فائرنگ کی گئی جس کے باعث ہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ نیٹو حکام کے مطابق حادثہ میں ہیلی کاپٹر کے عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جبکہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔
