
کیوبا کی حکومت نے دو ہزار نو سو قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان قیدیوں میں کچھ سیاسی قیدی بھی شامل ہیں۔
کیوبا کے صدر رال کاسترو نے ایک بیان میں کہا کہ قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ ان کے اہلخانہ اور مختلف حلقوں کی متعدد اپیلوں کے جواب میں خیر سگالی کے طور پر کیا گیا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ کیوبا کے شہریوں کے بیرون ملک سفر پر پابندیوں سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
