گجرات : الخدمت اسلامک مائیکرو فنانس نے اس ماہ 4افراد کو 80,000/- روپے کے قرضے منظور کیے۔1فرد کو سیٹیزن ویلفئیر سوسائٹی رقم فراہم کرے گی۔تفصیلات کے مطابق الخدمت اسلامک مائیکروفنانس مینجمنٹ باڈی کا اجلاس ضلعی دفتر میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں 4 افراد کو 80,000 کے قرض حسنہ کی منظوری دی گئی ۔اجلاس کی صدارت الخدمت مائیکرو فنانس کے ڈائریکٹر حاجی غضنفر اقبال نے کی ۔اجلاس میں الخدمت مائیکرو فنانس کے ڈائریکٹر حاجی غضنفر اقبال ،نائب صدر چوہدری عمران انور،انچارج مائیکروفنانس لالہ موسیٰ چوہدری انیس احمد ،صدر تحصیل سرائے عالمگیر مرزا بشارت سعید ،صدر کھاریاں شہر ڈاکٹر حامد رحمٰن ٹیپو ،پروگرام ،مینجیر عدنان افضل اور مائیکروفنانس مینیجرنویداحمد گوندل نے شرکت کی ۔یاد رہے کے اب تک الخدمت اسلامک مائیکروفنانس کے تحت 216افراد کو 4,002,000/- روپے کے قرضے جاری کئے جا چکے ہیں۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
