گجرات (جی پی آئی) اللہ کریم کی خصوصی نظر کرم نے خوش نصیب حج کی سعادت حاصل کرتے ہیں ، حج بیت اللہ پر صاحب استطاعت پر واجب ہے ، دوران حج جہاں عزمین اپنی عبادات سے لطف اندوز ہوتے ہیں ، وہی زحمات انکی مغفرت اور بخشش کا سبب بنتی ہیں،ان خیالات کا اظہار ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے محمد صاحبزادہ سید سعید احمد شاہ گجراتی اور مولانا اظہر نقوی نے کاروان مالک اشتر کے زیر اہتمام پیش ٹریولز ، القبلہ ٹریولز اور کاروان السادات کے تعاون سے منعقدہ حج تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقعہ پر حجاج کرام کی کثیر تعداد نے کیمپ میں شرکت کی ، اور حج کی اہمیت اور افادیت کے علاوہ مختلف مراحل پر تفصیلی معلومات حاصل کی اور مختلف سوالات کیے، کیمپ کے اختتام پر شرکاء کو ظہرانہ بھی دیا گیا ، کیمپ میں سید رضوان شاہ ، رانا مشرف علی ناز ، پیر سید ابرار یوسف بخاری آف دلانوالہ ، سید علی اکبر شاہ ، سید عمار علی نقوی اور سید آصف رضا نقوی نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
