گجرات (جی پی آئی) ڈی پی او مجھے انصاف فراہم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار محلہ فتوپورہ کے رہائشی خرم عباس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، خرم عباس نے بتایا کہ چند نوسر بازوں نے اس سے 2لاکھ 60ہزار روپے نقدی ہتھیا لیے ، جس کا مقدمہ پولیس تھانہ سو ل لائن گجرات نے 3مئی 2012کو مقدمہ نمبر 365بجرم 406ت پ درج کر رکھا ہے ، لیکن پولیس نامزد ملزمان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لا رہی ، جبکہ نامزد ملزمان اور پولیس الٹا مجھے ڈرا دھمکا رہے ہیں ، لہٰذا ڈی پی او گجرات ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے میری داد رسی کریں اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
