گجرات (جی پی آئی) امام بارگاہ سید رضا حیدر شاہ معین الدین پور سیداں میں سالانہ مجلس عزاء 13محرم الحرام بروز بدھ بوقت نو بجے منعقد ہو گی ، جس میں ملک کے ممتاز ذاکرین و علمائے کرام فضائل و مصائب شہدائے کربلا بیان کریں گے ، جن میں ذاکر سید علی رضا شاہ آف معین الدین پور سیداں ، ذاکر غلام عباس فریدی آف احمد پور سیال ، ذاکر تقی عباس جوئیہ آف لاہور ، ذاکر تقی جعفری آف کنگ ، ذاکر سید نسیم عباس شیرازی آف علی پور چٹھہ ، مولانا شیخ سخاوت حسین قمی آف اسلام آباد خطاب کرینگے ، جس کے بعد 2بجے شبیہہ ذوالجناح کا ماتمی جلوس برآمد ہو گا ، جو کہ یاور عباس المعروف یاری شاہ کی رہائشگاہ سے شروع ہو کر سید طالب حسین شاہ کے گھر سے ہوتا ہوا واپس سید جاوید حیدر شاہ کی رہائشگاہ پر اختتام پذیر ہو گا ، جہاں عزادارنِ حسین زنجیر زنی کریں گے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
