
شام(جیوڈیسک)شام کے وزیر خارجہ ولید معلم نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ حکومت مخالف باغیوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔
ایک انٹرویو میں شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہوسکتا ہے امریکا مشرق وسطی میں ایران کے اثرو رسوخ کو روکنے کیلئے شام کو استعمال کر رہا ہو اور خلیجی ممالک کو امریکی اسلحہ فروخت کرنے کیلئے ایران کی ایٹمی صلاحیت کو بڑھا چڑھا کر بیان کررہا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ شام کے خلاف امریکا اہم کردار ہے جبکہ دیگر آلہ کار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کیمیائی ہتھیار نصب نہیں کرے گا۔
