
باجوڑ (جیوڈیسک) باجوڑ کے علاقے بٹوار میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں گیارہ عسکریت پسند ہلاک اور تین جوان بھی شہید ہوگئے۔عسکری ذرائع کے مطابق جھڑپ میں متعدد دہشتگرد زخمی ہوگئے۔ دہشتگردوں کی کچھ لاشیں فورسز نے قبضے میں لے لی ہیں۔ آٹھ شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کچھ جوان اس لڑائی کے دوران لاپتہ ہوگئے۔
