
امریکہ(جیوڈیسک)امریکہ اور اسرائیل نے مشترکہ فضائی مشقیں شروع کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ ہونے والی ان فضائی مشقوں کا مقصد اسرائیل کے میزائل دفاعی پروگرام کو بہتر بنانا ہے۔
یورپی یونین میں امریکی ریجنل کمانڈر جنرل گریگ فرینک لن کا کہنا تھا کہ 35 ہزار سے زائد امریکی فوجی ان مشقوں میں حصہ لینگے تاہم سیکورٹی وجوہات کی بنا پر مشقوں کے حتمی شیڈول بارے نہیں بتایا گیا۔ مشقوں کے دوران دس ہزار سے زائد امریکی اور اسرائیلی فوجیوں کو آئندہ چند ہفتوں تک سرحد پر تعینات کر دیا جائیگا۔
