
نیٹو (جیوڈیسک) نیٹو سیکرٹری جنرل انڈرس فوگ راسموسین نے کہا ہے کہ افغانستان سے فوجی انخلاء بارے طے شدہ شیڈول میں تبدیلی نہیں آئے گی۔
ذرائع کے مطابق افغانستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ افغانستان مکمل طور پر اپنے پاں پر کھڑا ہو لیکن وہ ابھی تک اس پوزیشن میں نہیں ہے تاہم انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ 2014 تک افغان فورسز کو اس قابل بنا لیا جائے گا تاکہ وہ سلامتی کی ذمہ داریاں تنہا طور پر سنبھال سکیں اور اس سلسلہ میں افغان حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔
