
اقوام متحدہ(جیوڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکریڑی جنرل بان کی مون اور امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے انسداد پولیو مہم کے اہلکاروں پر حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ اور اقوام متحدہ کے سیکریڑی جنرل بان کی مون نے انسداد پولیو مہم کے اہلکاروں پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
انھوں نے پاکستان نے میں کام کرنے والے ہیلتھ ورکروں کے ساتھ اظہات ہمدردی کیا۔بان کی مون کا کہنا تھا پولیو ورکرز پر حملے ناقابل فہم اور ناقابل جواز ہیں اور ان حملوں سے پاکستان کی عوام کو اور خاص کربچوںکو نقصان ہو گا۔
بان کی مون نے پاکستان کی عوا م سے درخواست کی کہ ہیلتھ ورکر کی حفاظت کریں۔ بان کی مون نے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب مسعود خان سے ملاقات بھی کی۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نیولینڈ کا کہنا تھا دنیا میں کہیں بھی ہیلتھ ورکرز پر حملے ناقابل قبول ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں عوام ویکسین سے متعلق درست معلومات فراہم کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
