
امریکی اداکارہ پیرس ہلٹن نے بھارت فیشن شو میں ڈی جے کی ذمہ داریاں سنبھالیں تو سب ہی ان کے اشاروں پر ناچنے لگے۔ پیرس ہلٹن نے گوا میں گینگنیم اسٹائل کے ساتھ شو کا آغاز کیا۔ دھنوں پر تھرکتے بھارتی پیرس ہلٹن سے مزید گانوں کی فرمائش کرتے رہے۔ اس سے پہلے پیرس ہلٹن کی کیٹ واک کے ساتھ فیشن شو کا آغاز ہوا۔ ہلٹن نے کہا کہ وہ بچپن سے ہی شوبز کی دلدادہ ہیں اور ایشیائی فیشن انہیں بہت پسند ہے۔
