
ہالی ووڈ (جیوڈیسک) اعزازی آسکرایوارڈزکی رنگارنگ تقریب ہالی ووڈ میں ہوئی جس میں معروف فلم اسٹارز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایوارڈ تقریب میں کرسٹین اسٹیوارٹ، ول اسمتھ، ٹام ہینکس، رچرڈ گیئر اور مائیکل مور سمیت معروف فلمی شخصیات شریک ہوئیں۔
یہ اعزازات گورنرز ایوارڈ کے نام سے بھی مشہور ہیں اور ان کا انعقاد ہر سال آسکرایوارڈ تقریب سے پہلے ہوتا ہے۔ ایوارڈ تقریب میں ہالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سٹیون سپیل برگ بھی شریک ہوئے۔
