
اورکزئی ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں آٹھ شدت پسند ہلاک اور تین ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق شدت پسندوں کی نقل و حرکت دیکھنے کے بعد کارروائی کی گئی۔ جیٹ طیاروں کی جانب سے شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیا۔ کئی گھنٹے جاری رہنے والی کارروائی میں آٹھ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
