
ہنگو میں اپر اورکزئی کے علاقوں ماموزئی اور ماسوزئی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں پندرہ شدت پسند ہلاک جبکہ تین ٹھکانے تباہ ہو گئے۔
ذارئع کے مطابق گزشتہ رات سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کیخلاف کارروائی کرتے ہو ئے اپر اورکزئی کے علاقے ماسوئی اور ماموزئی میں موجود شدت پسندوں کے تین ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پندرہ شدت پسند ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے۔
