
موسم سرما کی شدت کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے۔ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا ، جس کے باعث بڑے شہروں میں 10 گھنٹے اور چھوٹے شہروں اور دیہات میں 16 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
بجلی کی پیداوار میں کمی کی بڑی وجہ تربیلااور منگلاڈیموں میں پانی کے اخراج میں کمی بتائی گئی ہے ۔ جس سے بجلی کی ہائیڈرل پیداوار کم ہو گئی ہے۔
