کھاریاں : اپنی دولت میں سے اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والے لوگ عظیم ہوتے ہیں ، چوہدری ثناء اللہ آف تہال نے خانہ خدا کے لئے ذاتی اراضی وقف کی اور اپنی ذاتی گرہ سے مسجد بھی تعمیر کروائی ہم انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار معروف مذہبی و سماجی شخصیت محمد خلیل بھٹی طاہری نے کیا انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے گھر کے لئے اراضی وقف کر کے اور پھر ذاتی گرہ سے تعمیر بھی کر کے چوہدری ثناء اللہ نے اپنی آخرت سنوار لی ہے ، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس کار خیر کا اجر عظیم اور مزید نیکی کے کام کرنے کی توفیق بھی عطاء فرمائے آمین ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
