کھاریاں : ایجوکیٹر نشان حیدر کیمپس گلیانہ تعلیمی میدان میں انقلاب برپا کر دے گا ، بچوں کو معیاری اور جدید ترین تعلیم دینے کا عزم لیکر میدان میں آئے ہیں ، ان خیالات کا اظہار منیجنگ ڈائریکٹر سید خالد حسین بخاری جھانٹلہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ علاقائی صورتحال کا بغور جائزہ لینے کے بعد ایکشن لینے کا اعلان کیا اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری ذوالفقار لوہسر نے کہا کہ عوام کو جدید ترین تعلیمی ادارہ فراہم کریں گے ، جہاں پر بچوں کو معیاری اور جدید ترین تعلیم دینے کا عزم لیکر میدان عمل میں آئے ہیں ، عوامی خواہشات کے بعد یہ ایکشن لیا گیا ہے ، انشاء اللہ گلیانہ اور گردونواح کے بچے اب معیاری اور جدید ترین تعلیم کے لئے دوسرے علاقوں میں نہیں جائیں گے وہ اپنے علاقہ میں ہی اس سہولت سے استفادہ حاصل کر سکیں گے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
