بھمبر : بھمبر نان پیڈ کسٹم گاڑیوں کی بھر مار بااثر شخصیات اور شرفاء بڑ ی بڑی نان پیڈ کسٹم گاڑیاں استعمال کرنے لگے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی شہریوں اور عوامی حلقوں کا انتظامیہ سے کاروائی کرنے کامطالبہ ۔تفصیلات کیمطابق بھمر شہر میں نان پیڈ کسٹم گاڑیاں جن میں بڑی بڑی لینڈ کروزر ،پراڈو ،ہائی لکس صرف ،ڈبل کیبن سمیت متعدد کمپنیوں کی بڑی بڑی کاریں شامل ہیں سڑکوں پر سر عام دوڑ رہی ہیں متعدد بااثر شخصیات ،شرفاء اور متعدد سیاسی گھرانے بھی نان پیڈ کسٹم گاڑیوں کا استعمال کر رہے ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی کے باعث جرائم پیشہ افراد بھی نان پیڈ کسٹم بڑی بڑی کالے شیشے والی گاڑیوں مین گھومتے نظر آتے ہیں بھمبر کے شہریوں اور عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے شہر میں چلنے والی نان پیڈ کسٹم گاڑیوں کیخلاف کاروائی کامطالبہ کیا ہے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
