
ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں آج تیزی کا رجحان رہا۔ ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس تین اعشاریہ ایک فیصد اضافے کے ساتھ سات سو تین پوائنٹس پر آ گیا۔ جاپان کے نکئی انڈیکس میں ایک اعشاریہ پانچ فیصد، ہونگ کونگ کے ہینگ سنگ انڈیکس میں تین اعشاریہ چار فیصد اور جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں تین اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ہوا۔ صرف چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں اعشاریہ تین فیصد کمی ہوئی۔
