
وزیر داخلہ سندھ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں سیاسی بھرتیاں نہیں کی گئی ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سندھ پولیس سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کر رہی ہے ۔ بھتہ مافیا اور قبضہ مافیا کے خلاف اسمبلی میں قانون سازی کی جائیگی۔
