
ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں آج تیزی کا رجحان رہا۔ ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس تین اعشاریہ چھ فیصد اضافے کے بعد سات سو پوائنٹس پر آگیا۔
جاپان کے نکئی انڈیکس میں ایک آٹھ فیصد، ہونگ کونگ کے ہینگ سنگ انڈیکس میں دو اعشاریہ سات فیصد، چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں اعشاریہ آٹھ فیصد اور جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں تین اعشاریہ نو فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
