ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت ستاون ہزار روپے سے نیچے آ گئی ہے .ٹریڈرز کے مطابق سونے کی فی تولہ

قیمت میں مزید سات سو روپے کمی ہوئی اور یہ چھہپن ہزار تین سو روپے ہو گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت میں چھ سو روپے کمی ہوئی اور یہ اڑٹالیس ہزار دو سو ستاون روپے ہو گئی۔ ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے سونا سستا ہو رہا ہے۔
